دمشق میں بین الاقوامی پروازوں کا منگل کو دوبارہ آغاز ہو گا
دمشق(اے ایف پی)شام کی سول ایوی ایشن اور ایئر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ اشہد الصلیبی نے کہا ہے کہ دمشق میں بین الاقوامی پروازوں کا منگل کو دوبارہ آغاز ہو گا۔
انہوں نے کہا بین الاقوامی امدادی طیارے پہلے ہی شام میں اتر رہے ہیں ، اندرونی پروازیں بھی دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔یاد رہے گزشتہ ماہ باغیوں کے قبضے کے بعد دمشق میں عالمی پروازوں کو روک دیا گیا تھا۔