دلجیت دوسانجھ کو ایک مرتبہ پھر قانونی کارروائی کا سامنا

دلجیت دوسانجھ کو ایک مرتبہ  پھر قانونی کارروائی کا سامنا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو لدھیانہ کنسرٹ کے بعد مبینہ طور پر شراب نوشی پر اُکسانے والے گیت گانے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دلجیت دوسانجھ کا لدھیانہ میں نئے سال کی شام کا کنسرٹ چندی گڑھ کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر پنڈت راؤ دھریناور کی طرف سے دائر کی گئی شکایت کے بعد قانونی تنازع کا شکار ہو گیا۔ نوٹس میں دلجیت دوسانجھ کو مختلف کمیشنوں کی طرف سے جاری کی گئی پیشگی انتباہات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں