نیٹ فلکس فلم نے کیریئر خطرے میں ڈال دیا:انیل کپور

نیٹ فلکس فلم نے کیریئر خطرے میں ڈال دیا:انیل کپور

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے اپنے کیریئر اور منفرد کرداروں کے انتخاب پر روشنی ڈالی ہے۔

ایک انٹرویو میں، انیل نے نیٹ فلکس کی فلم AK vs AK کے بارے میں گفتگو کی اور بتایا کہ کس طرح ان کے ساتھی ان کے اس فیصلے پر حیران تھے ۔انیل کا کہنا تھا کہ اس فلم نے ان کے اسٹارڈم کو خطرے میں ڈال دیا لیکن انہیں ایسے لوگوں کی جانب سے بھی پذیرائی ملی جنہوں نے ان کے کام کو سراہا۔ ان کے مطابق، ڈینی بوئل نے فلم کی تعریف میں ایک لمبا پیغام بھیجا تھا۔انیل نے مزید کہا کہ کچھ اداکار ڈبل کردار ادا کرنے سے ہچکچاتے ہیں، جو فلم انڈسٹری کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ اگر فلم شعلے بناتے وقت سب کو ہیرو بننے کی فکر ہوتی، تو یہ فلم شاید کبھی نہ بنتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں