یمنیٰ زیدی بے مثال اداکارہ ہیں، خلیل الرحمن قمر

یمنیٰ زیدی بے مثال  اداکارہ ہیں، خلیل الرحمن قمر

کراچی (این این آئی)ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کو بے مثال اداکارہ قرار دے دیا۔

خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی ۔شو میں ڈرامہ جینٹل مین میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمرنے کہاکہ میں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے اور ابھی ان کے ساتھ دوسری بار کام کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ کلاس کی اداکارہ ہیں اور اپنے کام میں بے مثال ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں