کیفی خلیل کے گانے ’’کہانی سنو 2.0‘‘ کا کورین ورژن وائرل

لاہور(شوبزڈیسک)معروف گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے ‘کہانی سنو 2.0’ کا کورین ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
جنوبی کوریا کے گلوکار سونگ ون سب عرف ایشیا کورڈ نے کیفی خلیل کے گانے ‘کہانی سنو 2.0’ کو کورین زبان میں پیش کیا ،اُنہوں نے گانے کے کورین ورژن کو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے بہت سے لوگوں کی فرمائش پر ایک اور نیا گانا گایا ہے ۔ میں ہمیشہ ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔