صبا قمر نے اپنی روح کو نامکمل اور ادھورا قرار دیدیا

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے اپنی روح کو نامکمل اور ادھورا قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے دبئی میں اردو ادبی میلے ‘جشنِ ریختہ’ کی ایک تقریب میں شرکت کی۔
اپنی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہا کہ میری زندگی بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کی فلموں کی طرح ‘ادھوری روح’ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ادھورے پن کا ایک اپنا ہی مزہ ہے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ چیزوں کے ادھورے رہ جانے کی اپنی ہی ایک بات ہے ، خواہشوں کا مل جانا خواہشوں کو مار دیتا ہے ۔صبا قمر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ درد میں بھی مزہ ہے ، درد تو ہے مگر یہ بھی ایک مزہ ہے ۔