انجلین ملک کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف، سر منڈوالیا

لاہور(شوبزڈیسک )نامور اداکارہ انجلین ملک کے موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق وائرل ہونے والی پوسٹ کو ری پوسٹ کر کے خود کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔۔
اداکارہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ناصرف کینسر کا مقابلہ کر رہی ہیں بلکہ حال ہی میں انہوں نے اپنے جیولری برانڈ کا بھی آغاز کیا ہے ۔ انسٹاگرام پر انجلین ملک نے خود کے کینسر کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے منڈوائے ہوئے سر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے جیولری برانڈ کی نتھنی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور انڈسٹری کی نامور شخصیات اداکارہ کے لیے دعا گو ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں ۔