جان ابراہم کی فلم ‘دی ڈپلومیٹ’ کا ٹیزر جاری

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی وڈ اداکار جان ابراہم کی نئی فلم "دی ڈپلومیٹ" کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ اس ٹیزر میں جان ابراہم کے ساتھ سادیہ خاتیب، ریوا تھی۔۔
اور کُمُد مشرا جیسے اہم کردار بھی نظر آتے ہیں۔ فلم ایک ایسی دنیا کو پیش کرتی ہے جہاں ہائی اسٹیکس ڈپلومیسی اور حقیقی دنیا کے تنازعات کا سامنا کیا جاتا ہے ، اور جہاں سفارتکار جے پی سنگھ کا کردار جان ابراہم نے ادا کیا ہے ، جبکہ سادیہ خاتیب نے عظیم سیاسی چیلنجوں کے ساتھ اپنا کردار نبھایا ہے ۔ فلم کو 7مارچ 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔