ڈپریشن کے باعث خودکشی کرنا چاہتی تھی : دیپیکا پڈوکون

 ڈپریشن کے باعث خودکشی کرنا چاہتی تھی : دیپیکا پڈوکون

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ سالوں پہلے اس قدر ڈپریشن کا شکار تھیں کہ وہ خودکشی کرنا چاہی تھیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہاکہ 2014 میں وہ ممبئی میں رہا کرتی تھیں اور ایک لمبے عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں۔ وہ خود بھی نہیں جانتی تھیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ خود کو بے بس اور نااُمید محسوس کرتی تھیں۔ سب سے پہلے ان کی والدہ نے ان کے اندر اس تبدیلی کو محسوس کیا۔ انہیں میرے رونے کی آواز اور انداز سے محسوس ہوا کہ میرے ساتھ کوئی مسئلہ چل رہا ہے اور مجھے مدد کی ضرورت ہے ۔ انہیں بھی پھر اس بات کا احساس ہوا کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔ ڈپریشن انسان کے اندر ہوتا ہے ، جوکہ نظر نہیں آتا اور ہمارے اردگرد موجود کئی لوگ اس میں مبتلا ہوتے ہیں، وہ اسلئے ٹھیک نظر آرہے ہوتے ہیں کیونکہ وہ باہر سے بالکل صحیح اور خوش نظر آتے ہیں ہنستے بولتے ہیں مگر اندر ہی اندر گھٹ رہے ہوتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ نے جب ان میں ڈپریشن محسوس کیا تو انہوں نے مجھے ماہرِ نفسیات سے مشورہ کرنے کا کہا جس کے بعد میں نے اپنی اس ذہنی کیفیت کا باقاعدہ علاج کروایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں