اروشی روٹیلا کو اپنی ہی فلم کے پوسٹر سے ہٹادیا گیا
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو تیلگو فلم ڈاکو مہاراج کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو بلاک بسٹر فلم ڈاکو مہاراج 21 فروری 2025 سے نیٹ فلکس پر سٹریم ہو گی۔
نیٹ فلکس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو پوسٹر شیئر کیا ہے اس میں سے اداکارہ اروشی روٹیلا کو غائب کر دیا گیا ہے جس پر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہے کہ 105 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے پوسٹر سے ہٹائی جانے والی پہلی بھارتی اداکارہ۔