سلمان خان کی فلم سکندر عیدالفطر پرریلیز ہوگی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی فلم سکندر میں عامر خان کی فلم گجنی جیسا سرپرائز ایلیمنٹ ہوگا۔
سلمان خان کی آنے والی فلم سکندر کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے، اس میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا منڈانا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہو گا جب سلمان خان اور راشمیکا منڈانا ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے، یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔