مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے دوران کانپ رہا تھا: شاز خان

لاہور(شوبزڈیسک) سابق گلوکار شاز خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب مولانا طارق جمیل سے میری ملاقات ہوئی تو میں کانپ رہا تھاکیونکہ مجھے زندگی بھر اپنا کیا ہوا۔۔
کوئی ایک بھی نیک کام یاد نہیں آ رہا تھا، میں نے میوزک انڈسٹری میں 20 سال گزارے اور رحیم شاہ جیسے گلوکار کے ساتھ بھی گانا گایا لیکن جو خوبصورت احساس مجھے کوئی کلام پڑھتے ہوئے محسوس ہوتا تھا وہ کبھی کوئی گانا گاتے ہوئے نہیں ہوا۔