بریانی میں فروٹ چاٹ مکس کر کے کھاتی ہوں:حرا مانی

کراچی (آئی این پی)اداکارہ حرا مانی نے بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کا حیران کن انکشاف کیا ہے ۔
ایک انٹرویو میں حرا مانی نے بتایا کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے میٹھا بہت پسند ہے ، اس لیے میں بریانی میں زردہ بھی مکس کرلیتی ہوں اور فروٹ چاٹ بھی ڈال کر مزے سے کھاتی ہوں۔حرا مانی نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر مانی بھی ان کی اس انوکھی عادت پر حیران رہ جاتے ہیں۔