اگر کوئی والدین نہیں بننا چاہتے تو دباؤ نہ ڈالیں:مدیحہ امام

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ ماں بننا، والدین بننا بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔۔
اگر کوئی یہ ذمہ داری قبول نہیں کرنا چاہتا تو اس پر دباؤ نہ ڈالیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ لوگ بچے کیوں نہیں کر رہے ؟ ، پتہ نہیں یہ کیسی گفتگو ہے ، ممکن ہے کہ کوئی نوبیاہتا جوڑا پہلے مختلف پریشانیوں سے گزر رہا ہو، ایسے میں والدین بننے کی ذمہ داری قبول نہیں کرنا چاہتا ہو کیونکہ چاہے اہلِ خانہ جتنی مرضی اس کا ساتھ دے دیں لیکن بچے کی مکمل ذمہ داری اس کے والدین کی ہی ہوتی ہے ۔مدیحہ امام کے مطابق اگر کسی جوڑے کو لگتا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری اُٹھا سکتے ہیں تو ضرور بچے پیدا کریں لیکن اگر کسی کو یہ لگتا ہے کہ وہ نہیں کرسکتے تو ان پر بے جا سوالات کا بوجھ نہ ڈالا جائے ۔