سوشل میڈیا جہنم قرار، علیزے شاہ نے خیر باد کہہ دیا

سوشل میڈیا جہنم قرار، علیزے شاہ نے خیر باد کہہ دیا

کراچی (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ آج کل ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔۔

حالیہ دنوں میں علیزے شاہ کو ان کے لباس، سٹائل اور موسیقی ویڈیوز میں شرکت پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دباؤ اور نفسیاتی دباؤ کے باعث، انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے ، انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھا: I Quit اور ساتھ ہی سوشل میڈیا کو جہنم قرار دیا۔ انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دیں۔ اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے تقسیم ہو گئی ہے ۔ ایک طرف کچھ لوگ اسے توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں