پہلی شادی کی ناکامی نے بہت کچھ سکھایا اور مضبوط بنایا:منشا پاشا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ منشا پاشا نے پہلی ناکام شادی سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔منشا پاشا نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ ان کے خودمختار اور۔۔
صاف گو ہونے کا پہلی شادی کی ناکامی سے کچھ نہ کچھ تعلق ہوسکتا ہے ، لیکن یہ واحد وجہ نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت زندگی میں غیر یقینی صورتحال کا شکار تھیں اور خود کو صحیح طور پر نہیں سمجھتی تھیں۔ پہلی شادی ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور اس شادی کی ناکامی کے تجربے نے انہیں بطور انسان بہت کچھ سکھایا اور مضبوط بنایا۔