شائے گِل کی پوسٹ نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں

 شائے گِل کی پوسٹ نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں

لاہور(این این آئی) پاکستانی گلوکارہ شائے گِل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے نہ صرف افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔۔

 بلکہ پاکستانی قوم کی جرات و بہادری کی بھی بھرپور تعریف کی۔شائے گِل بھارت میں چند انتہا پسند حلقوں کی تنقید کی زد میں آ چکی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر افواجِ پاکستان کے حق میں دئیے گئے پیغام کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔گلوکارہ نے اپنی سٹوری میں کہا، میں اپنی بہادر افواج اور جری قوم کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں، جنہوں نے دشمن کے سامنے بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔ معصوم بچوں کی شہادت دل دہلا دینے والی ہے ، مگر مجھے یقین ہے وہ اب ایک پرامن مقام پر ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں