بھارت کیخلاف معرکہ حق کی کامیابی پرگلوکار ابرار الحق کا نیا ترانہ جاری
لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار ابرار الحق نے اپنے نئے ملی نغمے کو افواج پاکستان کی بھارت کیخلاف کامیابی کے نام کردیا۔۔
نغمہ میں انہوں نے افواج پاکستان کی بہادری اور کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ابرار الحق کے اس نغمے میں نہ صرف پاکستانی فوج کی کامیابی کو سراہا گیا ہے بلکہ قوم کے بلند حوصلے اور جذبے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔ نغمے کی شروعات’’شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘‘ سے ہوتی ہے جس کو صارفین کی جانب سے درست جواب قرار دیا جارہا ہے ۔