تم جہنم کے ہی حقدارہو،فنکاروں کی جاوید اختر پر تنقید

 تم جہنم کے ہی حقدارہو،فنکاروں کی جاوید اختر پر تنقید

کراچی (آئی این پی) بھارتی مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستانی فنکاروں کا ردعمل سامنے آگیا۔۔

 اداکارہ مشی خان نے جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح جگہ کا انتخاب کیا کیونکہ آپ واقعی جہنم کے قابل ہیں اور ہاں، دوبارہ پاکستان آنے کی کبھی کوشش بھی نہ کیجیے گا، اب کوئی آپ کو بلائے گا بھی نہیں، جن کے قدموں میں آپ بیٹھے تھے ، انہیں بھی ساتھ لے جائیے گا واپس کبھی مت آئیے گا۔اداکار عمران عباس نے طنز کرتے ہوئے کہا اگر وہ جہنم کا انتخاب نہ بھی کریں، تب بھی ان کا جہاز وہیں اترے گا، بس کلاس بدل جائے گی، ہم نے صرف وقتی طور پر بزنس کلاس دے دی، ورنہ ان کی حیثیت اکانومی سے بھی کم ہے ۔اداکارہ ژالے سرحدی نے بھی جاوید اختر کے بیان کو غیر اخلاقی، نفرت انگیز اور منافقانہ قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں