طلاقوں میں اضافے کی وجہ خواتین ہیں:صبا فیصل

 طلاقوں میں اضافے کی وجہ خواتین ہیں:صبا فیصل

کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے طلاقوں کی بڑھتی ہوئی شرح پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آج کی خواتین مردوں سے مقابلہ کرنے لگی ہیں۔۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کہاکہ مرد کو اللہ تعالی نے ایک خاص مقام دیا ہے اور مرد و عورت کے درمیان فطری طور پر کوئی مقابلہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ جب عورت مرد سے مقابلہ کرنے لگتی ہے تو رشتہ عدم توازن کا شکار ہو کر بگڑ جاتا ہے ۔صبا فیصل نے زور دیا کہ شادی جیسے نازک بندھن میں دونوں فریقین کو توازن اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ رشتہ مضبوط بنیادوں پر قائم رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں