کامیاب تعلق کیلئے اچھی ذہنی صحت ضروری :انمول بلوچ
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ انمول بلوچ نے کامیاب تعلق کیلئے اچھی ذہنی صحت ضروری قرار دے دی۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ اگر آپ ایک مضبوط رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی ذہنی صحت مضبوط سطح پر ہونا ضروری ہے ، کسی بھی رشتے کو قائم کرنے سے پہلے خود پر توجہ مرکوز کریں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ تعلق قائم کرنے سے قبل اپنے جذبات سے نمٹنے کی کوشش کریں ، ایک مضبوط ذہنی صحت کے ساتھ ہی آپ اپنے پارٹنر کو بہتر طریقے سے ڈیل کر سکیں گے ۔