فنکاروں کا جنگ وسیاست سے تعلق نہیں ہوتا : عتیقہ اوڈھو

فنکاروں کا جنگ وسیاست سے  تعلق نہیں ہوتا : عتیقہ اوڈھو

کراچی(این این آئی)سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ فنکاروں کا جنگ، سیاست یا تنازعات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کیونکہ وہ معاشرے میں امن، محبت اور ہم آہنگی کے پیغام رساں ہوتے ہیں۔

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈاکٹریا وکیل دوسرے ممالک میں کام کرتے ہیں توکوئی اعتراض نہیں کرتا لیکن اداکاروں پرغیرضروری تنقید کی جاتی ہے جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے توجھوٹ بولنے کی حد کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں