حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے :حدیقہ کیانی

حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی  کو فروغ مل سکتا ہے :حدیقہ کیانی

لاہور (آئی این پی)گلوکارہ و اداکارہ ،سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے۔۔۔

ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں