جاوید اختر کے تبصرے اداکاری سے زیادہ کچھ نہیں:حنا خواجہ
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بھارتی شاعر اور دانشور جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
جاوید اختر کے تبصرے اداکاری سے زیادہ کچھ نہیں۔ جاوید اختر جیسے پڑھے لکھے شخص سے ایسی باتوں کی توقع نہیں تھی اور ان کے حالیہ بیانات زیادہ سیاسی اور موقع پرستانہ معلوم ہوتے ہیں، نہ کہ کسی سچے نظریے یا ذاتی تکلیف کی بنیاد پر،فنکاروں اور ادیبوں کا کام دل جوڑنا ہوتا ہے ،ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم سب انسانیت کے سفیر ہیں ۔