فتوے لگانے والے اپنے اعمال پر غور کریں:علیزے شاہ

 فتوے لگانے والے اپنے اعمال پر غور کریں:علیزے شاہ

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے مختصر لباس پہننے پر تنقید کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 میں اپنے اندازِ لباس میں کبھی بھی عوامی رائے کی محتاج نہیں رہی اور نہ ہی مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت ہے ۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ میں بچپن سے بغیر آستینوں والے کپڑے ، شارٹس اور سکرٹس پہنتی آئی ہوں، میری والدہ نے مجھے کبھی مجبور نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف کپڑوں کی بات نہیں، یہ اس سوچ کی عکاسی ہے جو عورت کو محدود دیکھنا چاہتی ہے ، میں کسی کے معیار پر پوری اترنے کے لیے یہاں نہیں ہوں، جو لوگ دوسروں پر فتوے لگاتے ہیں، انہیں اپنے اعمال پر غور کرنا چاہیے ۔ اسلام ہمیں دوسروں کو جج کرنے سے پہلے خود احتسابی کا درس دیتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں