خوبصورتی کا اعتماد ہی شوبز دنیا میں لایا:حنا طارق

خوبصورتی کا اعتماد ہی  شوبز دنیا میں لایا:حنا طارق

کراچی (آئی این پی)اداکارہ حنا طارق نے کہا ہے کہ ان کا خود کی خوبصورتی پر اعتماد انہیں شوبز انڈسٹری میں لایا ہے ۔

 ایک انٹرویو میں اداکاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ چاہے کردار مثبت ہو یا منفی، دونوں میں یکساں محنت درکار ہوتی ہے اور ہر کردار کی اپنی اہمیت ہوتی ہے ۔انہوں نے ساس اور بہو کے ڈرامائی رشتے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بیٹیاں اپنی ماں کی سختی کو خلوص سے لیتی ہیں، ویسے ہی ساس کی باتوں کو بھی برداشت کرنا چاہیے تعلقات سمجھداری سے ہی چلتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں