منیب بٹ کا قربانی کا اونٹ بھاگ گیا،والدین سے خاص اپیل
کراچی(این این آئی)اداکار منیب بٹ کا قربانی کا اونٹ فرار ہوگیا، جس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔۔
اونٹ کے بھاگنے پر منیب بٹ نے مداحوں سے خاص اپیل بھی کی ہے ۔ محلے کے بچے شوق میں اتنے آگے نکل گئے کہ جانور پر پتھر پھینکنے لگے ، جس پر وہ ڈر کے مارے رسی تڑوا کر بھاگ کھڑا ہوا۔ منیب بٹ نے والدین سے اہم اپیل بھی کی کہ براہِ کرم اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ قربانی کے جانوروں سے حسن سلوک کریں۔ وہ بیچارے پہلے ہی اجنبی ماحول میں ہوتے ہیں، ان کے ساتھ ظلم نہ کریں۔