شوبز میں خوبصورتی کو اہمیت دی جارہی ہے :سیمی راحیل
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ آج کل شوبز انڈسٹری میں ظاہری خوبصورتی کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔۔
یہی وجہ ہے کہ سارے اداکار ایک جیسے لگتے ہیں۔ ایک شو میں بات کرتے ہوئے سیمی راحیل نے کہا کہ آج کل شوبز انڈسٹری میں صلاحیت اور فن کی بجائے ظاہری خوبصورتی کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اداکار کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اگر لوگ آپ کو آپ کے کردار کی وجہ سے یاد رکھتے ہیں تو یہی اصل کامیابی ہے ۔سیمی راحیل نے ماضی کی اداکاراؤں جیسے عظمی گیلانی، ثمینہ احمد، روحی بانو اور خالدہ ریاست کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے سراہا جاتا تھا، نہ کہ صرف شکل و صورت کی بنیاد پر ۔