والدین کے انتقال کے بعد ان کی اہمیت کا اندازہ ہوتا :اریج محی الدین

والدین کے انتقال کے بعد ان کی اہمیت کا اندازہ ہوتا :اریج محی الدین

کراچی (آئی این پی)اداکارہ اریج محی الدین کا کہنا ہے کہ والدین اور قریبی رشتہ داروں کی اہمیت کا اندازہ تب ہوتا ہے۔۔

 جب وہ دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اب جو عید آتی ہے وہ پہلے جیسی نہیں رہی کیونکہ اس میں وہ لوگ قریب نہیں ہوتے جو پہلے ہوا کرتے تھے ۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ عید اسلام آباد میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مناتی تھیں، جہاں ان کی نانی اور والد موجود ہوتے تھے لیکن اب دونوں کا انتقال ہوچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں