مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا برا نہیں مانتا:ہمایوں سعید

کراچی (این این آئی)اداکار فلم ساز اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ مجھے طویل عرصے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔۔
، خصوصا عمر اور فلموں میں اپنے مرکزی کردار منتخب کرنے پر تاہم میں برا نہیں مانتا۔ ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے صاف گوئی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ میں کافی سالوں سے ہیرو کا کردار ادا کر رہا ہوں، اور آج بھی کر رہا ہوں، اس لئے لوگ مجھے ہدف بناتے ہیں لیکن مجھے اس پر اعتراض نہیں، تنقید ہو رہی ہے تو ہونے دیں۔