پاکستانی ڈراموں کی یکسانیت کے سوال پر فیصل قریشی برہم

 پاکستانی ڈراموں کی یکسانیت  کے سوال پر فیصل قریشی برہم

لاہور (آئی ا ین پی)اداکار فیصل قریشی شو کے دوران پاکستانی ڈراموں سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے ۔۔

 ایک پروگرام کے دوران حاضرین میں بیٹھی خاتون نے یہ سوال کیا تھا کہ عام طور پر پاکستانی ڈرامے ایک ہی رفتار پر چلتے ہیں یا پھر روایتی ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں، فیصل قریشی نے کہاکہ کون سے ڈرامے ایک ہی جیسے ہیں ، پچھلے 3 سالوں میں ہم نے مختلف موضوعات پر کام کیا ۔ خائی مختلف تھا، عشق مرشد الگ تھا، کابلی پلاؤ، بہروپیا، دنیاپور، فرار، سراب اور راجا رانی ان میں سے کوئی بھی ساس بہو ڈرامہ نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں