معاشرے سے اتحاد و ہمدردی کا جذبہ ختم ہوگیا :دیپک پروانی

کراچی (این این آئی)فیشن ڈیزائنر و اداکار دیپک پروانی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے سے اتحاد و ہمدردی کا جذبہ ختم ہوگیا ہے۔۔۔
جبکہ ہم اسی کی بنیاد پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں دیپک پروانی نے کہا کہ ہمارے یہاں لوگوں میں ہمدردی کا جذبہ ختم ہوگیا ہے جو کہ بہت ضروری ہے ، ہم جتنی مرضی فلاحی کام کرلیں، میں خود جتنا ممکن ہوسکے فلاحی کاموں میں حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ایک شخص انفرادی طور پر اتنا کام نہیں کرسکتا جتنا معاشرے کی ضرورت ہے ۔