حرا مانی کی ڈانس ویڈیو سستی شہرت کی کوشش قرار

کراچی(شوبز ڈیسک)حرا مانی کی ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا۔ حرا مانی نے حال ہی میں ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔۔۔
جس میں وہ مغربی موسیقی پر دل کھول کر رقص کر رہی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں ان کے شوہر مانی سلمان ثاقب شیخ بھی موجود تھے ، جو خاموشی سے انہیں دیکھ رہے تھے ۔ مداحوں اور صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ویڈیو کو غیر موزوں اور سستی شہرت کی کوشش قرار دیا۔