فیصل قریشی نے نادیہ افگن کی تنقید کا جواب دے دیا

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار فیصل قریشی کو ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل بہروپیا میں بہترین پرفارمنس کیلئے سراہا جا رہا ہے تاہم نادیہ افگن نے اس ڈرامے میں ان کے انگریزی بولنے کے انداز پر تنقید کی ہے۔
اس ڈرامے میں وہ ایک ایسی شخصیت کا کردار نبھا رہے ہیں جو ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈر کا شکار ہے۔ نادیہ نے تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ فیصل قریشی کا کردار گچا! کہتا ہے، جو ایک غیر معیاری لفظ لگتا ہے ۔فیصل قریشی نے اس تنقید کا جواب ایک ویڈیو پیغام میں ڈرامے کے ہدایتکار شکیل خان کے ہمراہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بعض حلقے Gotcha کو Gottcha کہتے ہیں، اور ان کا کردار کبیر اسی طرز کے ایک غیرملکی دوست سے متاثر ہے ۔شکیل خان نے بھی وضاحت دی کہ کردار کی بول چال سوچ سمجھ کر تخلیق کی گئی ہے اور فیصل کے انگریزی بولنے کا انداز بھی خود ایسا رکھا گیا ہے۔