عامر خان نے پاکستان کی حمایت پر ترکیہ کے بائیکاٹ کی حمایت کردی

عامر خان نے پاکستان کی حمایت پر  ترکیہ کے بائیکاٹ کی حمایت کردی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنے خلاف بائیکاٹ مہم سے جان چھڑانے کیلئے پاکستان کے بغض میں ترکیہ کے بائیکاٹ کی حمایت کردی۔۔۔

گزشتہ ماہ عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر کا ٹریلر ریلیز ہوا تو ایکس پر بائیکاٹ ستارے زمین پر ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل پر عامر خان نے کہا کہ ترکیہ نے واقعی بہت غلط کیا ، ہمیں بالکل ترکیہ کی حمایت نہیں کرنی چاہیے ، جب وہ ہمیں نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، تو ہم کیوں ان کا ساتھ دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں