عامر خان نے لو جہادکو فروغ دینے کے طعنوں پر بول پڑے

عامر خان نے لو جہادکو فروغ دینے کے طعنوں پر بول پڑے

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار بالآخر عامر خان نے لو جہادکو فروغ دینے کے طعنوں پر خاموشی توڑ دی۔۔

ایک بھارتی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں جب عامر سے فلم پی کے پر مذہب مخالف لیبل لگانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پی کے فلم ہمیں صرف ان لوگوں سے محتاط رہنے کا کہتی ہے جو عام آدمی کو بے وقوف بنانے کے لیے ان سے پیسے بٹورنے کے لیے مذہب کا استحصال کرتے ہیں، آپ کو ہر مذہب میں ایسے لوگ ملیں گے فلم کا صرف یہی مقصد تھا۔عامر نے کہا کہ جب دو مذاہب کے لوگ، خاص طور پر ہندو اور مسلمان محبت کرتے ہیں اور شادی کرتے ہیں تو یہ ہمیشہ لو جہاد نہیں ہوتا، یہ صرف انسانیت ہے ، یہ مذہب سے بالاتر ہے ۔اداکار نے مزید کہا کہ کیا ان کی بہنوں اور بیٹی کی ہندو مردوں سے شادی کرنا بھی لو جہاد سمجھا جائے گا؟

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں