کہا جاتا ہے آپ اتنی سلیقے والی ہیں، مسلمان ہوجائیں:سنیتا

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ سنیتا مارشل نے انکشاف کیا انہیں انسٹاگرام پر سب لوگ کمنٹس اور میسیج کرکے ان کی تعریفیں کرتے ہیں۔۔
اور کہتے ہیں کہ آپ اتنی اچھی، پیاری اور سلیقے والی ہیں، مسلمان ہوجائیں۔سنیتا مارشل مسیحی مذہب کی پیروکار ہیں اور انہوں نے مسلمان اداکار حسن احمد سے شادی کر رکھی ہے ، ان کے بچے مذہب اسلام کے پیروکار ہیں۔اداکارہ نے فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ان کے خاندان یا کسی رشتے دار نے مسیحی ہونے کے ناتے کبھی کسی تفریق کا دوسرے مسئلے کا سامنا نہیں کیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے وقت بھی شوہر حسن یا ان کے خاندان نے مذہب تبدیل کرنے کا کہا نہ پوچھا اور آج تک خاندان میں کوئی مذہب سے متعلق کچھ نہیں کہتا۔