خواتین کو مردانگی دکھانے والے مرد پسند:اذان سمیع

خواتین کو مردانگی دکھانے والے مرد پسند:اذان سمیع

کراچی (آئی این پی) گلوکار،موسیقار و اداکار اذان سمیع خان کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مردانگی کا تصور بگڑ چکا ہے ۔۔

 اور کچھ حد تک اس کی ذمہ دار خود خواتین بھی ہیں کیونکہ وہ ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں اذان نے کہا کہ ہمارے ہاں مردانگی کا مطلب غلط لیا جاتا ہے ، جیسے اگر کوئی مرد عورت کا پرس یا دوپٹہ اٹھالے تو اسے مردانگی کے خلاف سمجھا جاتا ہے ، حالانکہ اصل مردانگی یہی ہے کہ عورت کا خیال رکھا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ مرد کو ہر جگہ مردانگی دکھانے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ بچے کا پیمپر بھی تبدیل کر سکتا ہے ،کچھ خواتین بھی ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو ہر بات پر اپنی مردانگی ظاہر کرتے ہیں اور یہی رویہ ڈراموں اور فلموں میں بھی دکھایا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں