ٹام کروز کو اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کو اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
یہ ایوارڈ انہیں 2025ء کے گورنرز ایوارڈز میں پیش کیا جائے گا۔اگرچہ ٹام کروز کو اس سے قبل اکیڈمی ایوارڈز میں 4 بار نامزد کیا گیا، لیکن وہ کبھی فاتح نہیں رہ سکے ، تاہم ان کی فلمی خدمات، خاص طور پر کورونا وبا کے دوران سینما انڈسٹری کے لیے ان کی کاوشیں اب انہیں آسکر کا سب سے بڑا اعزاز دلا رہی ہیں۔اکیڈمی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹام کروز ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے سینما کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، ٹام کروز کے ساتھ اداکارہ، رقاصہ اور کوریوگرافر ڈیبی ایلن، پروڈکشن ڈیزائنر وِن تھامس اور ڈالی پارٹن کو بھی اعزازات سے نوازا جائے گا۔