قائد اعظم نے مجھے قوم کیلئے پیغامات دئیے تھے :فیصل رحمن

قائد اعظم نے مجھے قوم کیلئے پیغامات دئیے تھے :فیصل رحمن

لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار فیصل رحمٰن نے ایک بار پھر بانی پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح سے بچپن میں کی گئی اپنی ملاقات کی بات کو دہراتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ۔۔۔

 بانی پاکستان نے انہیں قوم کے لیے پیغامات بھی دئیے تھے ۔فیصل رحمٰن نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ انہوں نے قائد اعظم سے 10 سے 12 سال کی عمر کے درمیان ملاقات کی تھی، انہوں نے 1947 کے اختتام یا پھر 1948 کے آغاز میں ان سے ملاقات کی تھی ،قائد اعظم نے انہیں خوبصورت چھوٹا بچہ قرار دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملاقات کے دوران بانی پاکستان نے انہیں قوم کیلئے متعدد پیغامات بھی دئیے ،آئندہ ہر پوڈکاسٹ یا انٹرویو میں وہ قائد اعظم کا ایک پیغام قوم کو بتائیں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی 89 برس کے ہوجائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں