سارہ عمیر کا 75فیصد معدہ نکلوالنے کا انکشاف

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے سرجری کے ذریعے اپنے معدے کا 75 فیصد حصہ نکلوالیا ہے۔
اداکارہ سارہ عمیر نے ایک شو میں کہا کہ وہ کبھی بھی موٹاپے سمیت دوسری چیزوں کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار نہیں رہیں۔ان کے مطابق وہ کھانا بھی زیادہ کھاتی رہتی ہیں، خصوصی طور پر وہ میٹھے کی شوقین رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچے پیدا ہونے کے بعد انہیں بھی کچھ مشکلات پیش آئیں لیکن انہوں نے حکمت عملی سے ان پر قابو پالیا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے دو سال قبل ہی معدے کے زیادہ تر حصے کو سرجری کے ذریعے نکلوا لیا تھا۔سارہ عمیر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے معدے کا 75 فیصد حصہ نکلوالیا ہے ۔