نسیم وکی کا عوام سے فنکاروں کو عزت نہ ملنے کا شکوہ

لاہور(شوبز ڈیسک)کامیڈین نسیم وکی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام فنکاروں کو عزت نہیں دیتی، اسی لیے میں نے بچوں کو اس فیلڈ سے دور رکھا۔
کامیڈین اور تھیٹر آرٹسٹ نسیم وکی نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ میں کامیڈی، تھیٹر، ڈرامہ اور فلم کے میدان میں کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہوں اور دنیا کے کئی بڑے شہروں میں پرفارم کر چکا ہوں لیکن میں نے اپنی بیٹی کو میڈیکل فیلڈ میں اور بیٹے کو بھی اعلیٰ تعلیم کی طرف بھیجا، میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ میرے بچے اس فیلڈ میں نہ آئیں۔