’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہانیہ عامر کی موجودگی پر مداح نہال

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی پنجابی فلم ‘سردار جی 3’ کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے ، جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔۔
،جس پر مداح نہال ہوگئے ،فلم کی کاسٹ میں معروف پنجابی سپر سٹار دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوا، ہانیہ عامر، ناصر چنیوتی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کو مکمل طور پر برطانیہ میں شوٹ کیا گیاا وریہ فلم 27 جون 2025ء کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز ہوگی۔