سیف علی کی وراثتی جائیداد دشمن کی پراپرٹی قرار، محرومی کا امکان

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائیکورٹ نے بھارتی حکومت کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے۔۔
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی خاندانی جائیداد کو اینیمی پراپرٹی (دشمن کی جائیداد) قرار دے دیا جس کے بعد وہ ہزاروں کروڑ کی خاندانی جائیداد محروم ہونے کا امکان ہے ۔2014 میں دشمن جائیداد کے نگران محکمے نے ایک نوٹس جاری کر کے پٹودی خاندان کی بھوپال میں موجود جائیدادوں کو دشمن کی جائیداد قرار دیتے ہوئے ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم اس کے ایک سال بعد سیف علی خان نے اس نوٹس کے خلاف عدالت سے حکمِ امتناع حاصل کیا تھا تاہم اب مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے حکومت کا فیصلہ درست قرار دیا ہے۔