حمیرا اصغر کا انتقال، نادیہ حسین کا لڑکیوں کو زندگی سے متعلق اہم مشورہ
کراچی (آئی این پی)اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لڑکیوں کو اہم مشورہ دیا ہے ۔
نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت سی لڑکیاں خاندانی سپورٹ اور اعلی تعلیم کے بغیر مواقع سے محروم رہ جاتی ہیں اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا نہایت مشکل ہو جاتا ہے ۔نادیہ نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ اپنی زندگی کا کنٹرول خود سنبھالیں اور اپنی فیملی، دوستوں یا جس سے آپ کا بھروسے کا رشتہ ہو، ان سے مسلسل رابطے میں رہیں۔