ماورا کی ذہنی دباؤ کے شکار فنکاروں کو مدد کی پیشکش
کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی دباؤ یا مشکلات میں مبتلا ساتھی فنکاروں کو مدد کی پیشکش کردی۔
گزشتہ ماہ سینئر اداکارہ عائشہ خان کی اور اب گزشتہ روز اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش ان کے گھر سے برآمد ہونے کے معاملے پر پوری شوبز انڈسٹری سوگ میں مبتلا ہے ۔اداکارہ ماورا حسین نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں آپ کو جانتی ہوں، آپ میرے دوست ہیں یا انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کسی پریشانی میں مبتلا ہیں تو براہِ مہربانی مجھ سے رابطہ کریں، میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کو بغیر جج کئے سمجھوں گی، آپ کی بات سنوں گی،دباؤ حقیقی ہے بلخصوص اگر آپ اپنی زندگی کسی نازک دور سے گزر رہے ہوں تو۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں ماہر تو نہیں لیکن ایک اچھی سننے والی ہوں ۔