گوری سپراٹ اور میں دل میں شادی شدہ ہیں:عامر خان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گرل فرینڈ گوری سپراٹ سے شادی بارے بات کی ہے ۔ کیا اداکار ایک بار پھر شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ دیکھیں گوری اور میں ایک دوسرے کے بارے میں واقعی سنجیدہ ہیں اور ہم ایک بہت ہی پُرعزم رشتے میں ہیں میں اپنے دل میں پہلے ہی اس سے شادی شدہ ہوں تو چاہے ہم اسے رسمی شکل دیں یا نہیں، یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا فیصلہ ہم وقت کے ساتھ کریں گے ۔