سیلینا گومز کے منگیتر نے شادی کا پلان بتادیا

سیلینا گومز کے منگیتر نے  شادی کا پلان بتادیا

لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز کے منگیتر میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کے حوالے سے پلان بتادیا۔

گومز اور بینی بلانکو نے جولائی 2023 سے ڈیٹنگ شروع کی تھی جس کے بعد 2024 کے آخر میں بینی بلانکو نے سیلینا کو پروپوز کیا تھا۔ ایک پوڈکاسٹ میں 37 سالہ بینی بلانکو نے کہا کہ شادی کی تیاریاں ابھی تک باضابطہ طور پر شروع نہیں ہوئی ہیں،میں بہت کام کر رہا ہوں اور سچ کہوں تو میں تھوڑا بریک لینا چاہتا ہوں،میں شادی سے متعلق بات کرنے کا بھی سوچ رہا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں