فیضان خواجہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی

فیضان خواجہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی

کراچی (شوبزڈیسک) اداکار فیضان خواجہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک جذباتی پیغام شیئر کیا کہ سوچیں۔۔۔

 کووِڈ کے دوران میڈیا انڈسٹری نے پچھلی ادائیگیاں کلیئر نہیں کیں، ادائیگیاں دو دو سال تک رکی رہتی ہیں، میں اپنی نہیں، ان سب کی بات کر رہا ہوں جو ان چیکس پر انحصار کرتے ہیں۔ اس نظام سے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ خاموش رہیں، کام کرتے رہیں اور بھیک مانگتے رہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ اس رویے کی وجہ سے ٹی وی چھوڑ چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں