بھارتی پلے بیک گلوکار فاضلپوریہ پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی فلم کے گیت ‘لڑکی بیوٹی فل’ سے مشہور گلوکار فاضلپوریہ پر قاتلانہ حملہ ہوگیا۔۔
، وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ، یہ واقعہ گروگرام کے قریب سدرن پیریفرل روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اچانک گولیاں برسادیں، گولیوں کی بوچھاڑ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع کا جائزہ لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔